Thursday, April 25, 2024

حقیقی فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، وزیر اعظم کو احساس پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کی توسیع پر بریفنگ

حقیقی  فلاحی  ریاست  کی جانب  ایک  اور  قدم، وزیر اعظم کو احساس پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کی توسیع پر بریفنگ
August 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو احساس پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کی توسیع پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت پانچ شہروں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، اب سات شہروں میں 16 ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم ہوگا، اکتوبر میں 29 شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نےہدایت کی کہ پناہ گاہ میں کھانے کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا، پناہ گاہ میں فراہم کی جانے چیزوں کے معیار کو چیک کیا جائے۔

پروگرام احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ پروگرام کے تحت یومیہ تقریباً چالیس ہزار افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔