Friday, April 19, 2024

حضرت امام حسینؑ اور رفقا کی شہادت سچ کی فتح کا درس دیتی ہے، شہباز شریف

حضرت امام حسینؑ اور رفقا کی شہادت سچ کی فتح کا درس دیتی ہے، شہباز شریف
August 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا، حضرت امام حسینؑ اور رفقا کی شہادت سبق ہے کہ جھوٹ خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

شہبازشریف نے یوم عاشور پر ٹویٹ پیغام میں کہا کہ، واقعہ کربلا نے سچائی اور جھوٹ کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔

اُنہوں نے کہا کہ، حضرت امام حسینؑ کی قربانی ظلمت کے اندھیروں میں سچائی کی روشنی ہے، جو انسانیت کو جذبہ دیتی رہے گی۔