Friday, April 26, 2024

مالی سال کیلئے ایکسپورٹ ٹیکس کی نئی شرحیں سامنے آگئیں

مالی سال کیلئے ایکسپورٹ ٹیکس کی نئی شرحیں سامنے آگئیں
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مالی سال 22۔2021 کے لیے ایکسپورٹ ٹیکس کی نئی شرحیں سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق گڈز کی کل قیمت پر ایک فیصد ٹیکس کاٹا جائے گا جبکہ نان ایکسپورٹ ایجنٹ سے 5 فیصد کٹوتی ہوگی۔ ایکٹو ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں 2 فیصد لاگو ہوگا۔

اتھارائزڈ ایکسچینج ڈیلر فارن کرنسی کی پاکستانی روپے میں ٹیکس کی رقم کا تعین کرے گا۔ ٹیکس کی رقم ایکسپورٹ ویلیو پاکستان پہنچنے پر طے کی جائیگی۔ ایکسپورٹ ایجنٹ اور خریدار سے بھی 5 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

ہر بینکنگ ادارہ ٹیکس کٹوتی کرنے کا مجاز ہوگا۔ ٹیکس کی یہ شرحیں آئی ٹی ایکسپورٹ پر بھی لاگو ہونگی۔ پاکستان سے باہر ٹیکنیکل سروس پر بھی یہی شرحیں لاگو ہونگی۔

رائلٹی، پیٹنٹ، ایجادی سرگرمی، سیکریٹ پراسیس اور پراپرٹی حقوق کے حصول پر بھی انہی شرحوں کا اطلاق ہوگا۔ کنسٹرشن معاہدوں پر بھی انہی شرحوں سے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔