Friday, April 26, 2024

ملتان، یوم عاشور پر آستانہ فریدیہ کی جانب سے 200 من حلیم کی دیگ تیار

ملتان، یوم عاشور پر آستانہ فریدیہ کی جانب سے 200 من حلیم کی دیگ تیار
August 19, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آستانہ فریدیہ کی جانب سے 200 من حلیم کی دیگ تیار کر کے شہریوں میں تقسیم کی گئی۔ 

یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لنگر و نیاز کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں بھی آستانہ فریدیہ کی جانب سے اہل بیت کی محبت میں یوم عاشور پر 2 سو من حلیم کی دیگ تیار کی گئی ہے۔

دو سو من حلیم کی دیگ میں 40 من گوشت، 20 من چنے کی دال، 100 کلو جو، 40 کلو دیسی گھی 100، کلو گندم، دال ماش، مونگ اور دال مصر سمیت دیگر مصالحہ جات ڈالے گئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے سینکڑوں افراد میں یہ لنگر تقسیم کرکے حضرت امام حسینؑ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

دیگ کو 30 سے زائد کاریگروں نے 8 گھنٹوں کی محنت کے بعد تیار کیا۔ پیر نوید فرید کہتے ہیں کہ وہ برسوں سے یوم عاشور کے موقع پر حلیم کی دیگ تیار کر رہے ہیں۔