Thursday, March 28, 2024

امام حسینؑ اور اہل بیت نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی، صدر عارف علوی

امام حسینؑ اور اہل بیت نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی، صدر عارف علوی
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں، امام حسینؑ اور اہل بیت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں کہا، ہمیں اپنے اندر نظم و ضبط اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

صدر مملکت نے کہا، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو امام حسین ؑ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔