Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کو نیدرلینڈز کے ہم منصب کا ٹیلیفون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کو نیدرلینڈز کے ہم منصب کا ٹیلیفون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے نیدرلینڈز کے ہم منصب مارک روٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا، افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی انتہائی اہم ہے، عالمی برادری معاشی طور پر افغانستان کے لوگوں کی مدد کرے۔ جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے وزیراعظم نے سفارتکاروں اور دیگر افراد کے انخلا کیلئے مدد پر اظہار تشکر کیا۔