Wednesday, April 24, 2024

افغانستان کا مسئلہ ہماری اپنی سکیورٹی کیلئے بھی اہم ہے، بورس جانسن

افغانستان کا مسئلہ ہماری اپنی سکیورٹی کیلئے بھی اہم ہے، بورس جانسن
August 18, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ طالبان کے آنے سے افغانستان کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، افغانستان کا مسئلہ ہماری اپنی سکیورٹی کے لئے بھی اہم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، افغانستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق پر تشویش ہے، افغانستان میں برطانیہ کے مشن کی مددکرنے والوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

برطانوی آرمی چیف جنرل سر نک کارٹر کہتے ہیں کہ افغانستان میں ایک معقول اور جامع حکومت کے قیام کا امکان ہے، طالبان نے کابل کو مستحکم اور پرامن رکھا ہوا ہے، طالبان ہمارے انخلا میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے، طالبان کو اپنی ساکھ بنانے کیلئے جگہ دینا ہوگی۔