Friday, April 19, 2024

ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم دو درجے ترقی پاکر 8 ویں پوزیشن پر آگئے

ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم دو درجے ترقی پاکر 8 ویں پوزیشن پر آگئے
August 18, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دو درجے ترقی ہوئی، بابر اعظم دسویں سے 8 ویں پوزیشن پر آگئے، بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دو درجے ترقی ہوئی، بلے بازوں کی فہرست میں دسویں سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔

بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن سرفہرست ہیں، انگلش کپتان جوروٹ کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے روی چندر ایشون کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلز شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی 18 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔