Friday, March 29, 2024

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کو وزیراعلیٰ بزدار نے غسل دیا

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کو وزیراعلیٰ بزدار نے غسل دیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ کے نو سو اٹھہترویں سالانہ غسل کی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانچ من عرق گلاب سے مزار کو غسل دیا۔

مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ کے نو سو اٹھہترویں سالانہ غسل کی تقریب ہوئی، تقریب کا آغاز قاری سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

الحاج مرغوب احمد ہمدانی، عبدالرزاق جامی، اسرار اعظم چشتی، سرور حسین نقشبندی نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرقانون راجہ بشارت، صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے پانچ من عرق گلاب سے غسل دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، قیام امن اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

ایڈیٹر انچیف روزنامہ ”92“ نیوزمحمد حیدر امین، میاں حسن احمد، میاں بلال رشید، گروپ ایڈوائزر ”92“ نیوز اسلم ترین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔