Thursday, April 18, 2024

افغان سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا بیان خوش آئند ہے، ترجمان دفتر خارجہ

افغان سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا بیان خوش آئند ہے، ترجمان دفتر خارجہ
August 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے افغان سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا بیان خوش آئند ہے۔

زاہد حفیظ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا طالبان کا میڈیا کی آزادی، انسانی حقوق اور تعلیم کے متعلق بیان بھی خوش آئند ہے۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں انتقال اقتدار پرامن انداز میں ہو۔ تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے مؤقف واضح ہے، وہ دہشتگرد جماعت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم پہلے بھی افغانستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر بات کر چکے ہیں۔ پاکستان حکومت افغانستان اور طالبان کے ساتھ رابطہ میں رہا۔ ابھی بھی افغان حکومت کا ایک وفد ہمارے یہاں موجود ہے۔ ہمارا مقصد افغانستان میں دیرپہ امن قائم رکھنے سے متعلق مدد فراہم کرنا ہے۔