Saturday, April 27, 2024

امریکا کا افغانستان سے اپنے شہریوں اور حمایتی افغانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری

امریکا کا افغانستان سے اپنے شہریوں اور حمایتی افغانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری
August 17, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کا افغانستان سے اپنے شہریوں اور حمایتی افغانیوں کے انخلا کا آپریشن جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے میں گنجائش سے زیادہ افغان شہریوں کو سوار کرنے کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ امریکا کے حمایتی 640 افغان شہریوں کو نکال لیا گیا۔ 4 ہزار کے قریب افغان شہری امریکا جانے کے منتظر ہیں۔ انخلا میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

دوسری طرف آسٹریلیا نے فوج کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی فوج کے مددگار تمام افغانوں کو ملک میں لانا ممکن نہیں۔ آسٹریلوی شہریوں کو کابل سے نکالنے کے لئے  پلان بنا لیا  ہے۔ خصوصی طیارے کے ذریعے فوجی آج کابل پہنچ جائیں گے۔

 ادھر بنگلہ دیش نے بھی افغان باشندوں کو عارضی پناہ دینے سے انکار کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی  وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغان شہریوں کو پناہ دینے کی درخواست کی تھی  لیکن بنگلہ دیش پر پہلے ہی روہنگیا پناہ گزینوں کا دباؤ ہے۔