Wednesday, April 24, 2024

این سی او سی کا اجلاس ، نو محرم الحرام کو مرکزی سنٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا

این سی او سی کا اجلاس ، نو محرم الحرام کو مرکزی سنٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا
August 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ نو محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی سنٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر  صدارت  اجلاس میں  نو محرم کو تمام بڑے اورمرکزی ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دس محرم الحرام کو ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

 ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت محرم الحرام سے متعلق خصوصی اجلاس  ہوا ۔ اجلاس میں اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں عاشورہ کے موقع پر حکمت عملی طے کی گئی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خصوصی سیل عاشورہ کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ  اور امن امان کو ہر صورت یقینی  بنایا جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے گی اور عوام کے جان مال کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔