Thursday, March 28, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، میگا ایونٹ سترہ اکتوبر سے کھیلا جائے گا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، میگا ایونٹ سترہ اکتوبر سے کھیلا جائے گا
August 17, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ میگا ایونٹ سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک یو اے ای اور اومان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سپر 12 کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے  جہاں اسکا مقابلہ 24 اکتوبر کو بھارت، 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 29 اکتوبر کوافغانستان سے ہو گا۔  آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ،انگلینڈ، ویسٹ انڈیز سپر 12 کے گروپ اے میں مدمقابل ہوں گے۔

پہلے راؤنڈ میں آٹھ ٹیموں کو چار چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں گروپوں سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔ گروپ اے میں  آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا ،نیمیبیا ،گروپ بی  میں بنگلہ دیش،اسکاٹ لینڈ، اومان، پاپوانیوگنی شامل ہیں۔

پہلا سیمی فائنل 10 نومبر ، دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔