Friday, April 19, 2024

کراچی میں آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی میں آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات
August 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیئے گئے۔

مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی مارکیٹیں اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔ جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ۔ ایم اے جناح روڈ اور صدر سمیت جلوس کی گزرگاہ میں آنے والے راستے پر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے۔