Friday, April 26, 2024

خانیوال، رشتے کے تنازع پر نوجوان کی چچازاد کزن کو قتل کے بعد خودکشی

خانیوال، رشتے کے تنازع پر نوجوان کی چچازاد کزن کو قتل کے بعد خودکشی
August 16, 2021 ویب ڈیسک

خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں رشتے کا تنازع 2 زندگیاں نگل گیا۔ رشتے کے تنازع پر نوجوان نے چچازاد کزن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

نواحی گاؤں 40 دس آر میں مبینہ رشتہ کے تنازعہ پر چچازاد کزن شہزاد نے 2 بہنوں کو فائر مار کر خودکشی کرلی۔ فائرنگ سے ایک بہن بھی جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگئی۔

رشتہ کے مبینہ تنازعہ پر نوجوان شہزاد نے فائرنگ کرکے اپنی چچازاد کزن مصباح کو قتل کردیا جبکہ دوسری کزن عائشہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی۔ قاتل اور مقتولہ ایک ہی گھر میں رہائش پزیر تھے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا جبکہ تشویشناک حالت میں دوسری کزن عائشہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اہل علاقہ نے ابتدائی معلومات میں پولیس کو بتایا کہ قتل کرکے خودکشی کرنے والے شہزاد کا مقتولہ مصباح کے ساتھ رشتہ کا مبینہ تنازعہ چل رہا تھا۔