Friday, April 19, 2024

مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.85 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد

مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.85 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد
August 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14 عشاریہ 85 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ پیغام میں کہا، انڈسٹری کے ساتھ حکومت کے تعاون کی وجہ سے بہتری آئی، ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پٹرولیم، ادویات، کیمیکل، معدنیات سمیت دوسری صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔