Friday, April 19, 2024

کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے والوں کا رش، دھکم پیل اور شدید بدنظمی

کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے والوں کا رش، دھکم پیل اور شدید بدنظمی
August 16, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے والوں کا رش ہے، طیاروں میں سوار ہونے کیلئے دھکم پیل اور شدید بدنظمی نظر آئی۔ 

افغانستان میں حالات خراب ہونے لگے، طالبان کے قبضے کے بعد لوگ افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ کابل ایئرپورٹ پر افسوس ناک صورتحال پیدا ہوگئی۔ افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کا ہجوم رن وے پر چڑھ دوڑا۔

افغانستان سے نکلنے کی کوشش میں طیارے کے ٹائروں میں چھپے3  افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر3 افراد طیارے کے ٹائروں میں چھپ گئے تھے، ایئرپورٹ پر افراتفری اور رش کے باعث حکام انیں چیک ہی نہ کرسکے۔ طیارہ فضا میں بلند ہوا تو تینوں افراد ٹائروں سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئے، جبکہ افراتفری میں بھگدڑ پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

امریکا نے اپنے سیکڑوں سفارتی ملازمین کو نکال لیا، جرمنی، فرانس اور نیدرلینڈز اپنے سفارتی اہلکاروں کو آج افغانستان سے نکالے گا۔