Thursday, March 28, 2024

اوگرا کی پٹرول فی لٹر 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے مہنگا کرنیکی سفارش

اوگرا کی پٹرول فی لٹر 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے مہنگا کرنیکی سفارش
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول 50 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی۔ لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل یکم اگست کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے پٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی تھی۔

اس سے قبل حکومت نے جولائی میں دو مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔