Tuesday, April 23, 2024

جنرل ندیم رضا کی قازق وزیراعظم، اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، سکیورٹی اُمور پر گفتگو

جنرل ندیم رضا کی قازق وزیراعظم، اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، سکیورٹی اُمور پر گفتگو
August 13, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا قازقستان کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عسکر مامن، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزارت دفاع آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم کو قازقستان کی مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم عسکر مامن، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشت گردی میں باہمی تعاون، افغانستان سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں فوجی تعلقات میں وسعت، روابط مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ، پاکستان، قازقستان کے ساتھ موجودہ فوجی تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

قازق قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسداد دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے جامعہ میں "پاکستان ملٹری آرٹ روم" کا افتتاح کیا۔ روم پاکستانی مسلح افواج کی سنہری تاریخ، ثقافت، روایات کا عکاس ہے۔