Friday, April 19, 2024

مبشر کھوکھر قتل، گرفتار مرکزی ملزم ناظم کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا

مبشر کھوکھر قتل، گرفتار مرکزی ملزم ناظم کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا
August 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم ناظم کی والدہ کو بھی سی آئی اے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی تفتیش نے نیا موڑ لے لیا، سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم ناظم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم کی والدہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزم ناظم جو مقتول مبشر کے پاس بھائی سمیت ملازم تھا، اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی؟، پولیس نے اس پہلو پر تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیاد پر اپنا بیان بھی تبدیل کر رہا ہے۔