Friday, April 19, 2024

پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، مظاہرین نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی

پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، مظاہرین نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی
August 12, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور میں شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری جی ٹی روڈ پر نکل آئے۔ ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی۔ پولیس نے ہشتنگری میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کرائی۔

پشاور میں حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو بجلی بندش کا سلسلہ بھی بڑھ گیا۔ ہشتنگری کے مکین بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے نڈھال ہوئے تو جی ٹی روڈ پر نکل آئے۔ ہشتنگری میں جی ٹی روڈ پر ٹائرجلا کر ٹریفک بند کردی۔

احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ گرمی اور حبس کے دوران کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ پینے کا پانی بھی نہیں مل رہا۔

پولیس نے لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کیا اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کرائی۔