Saturday, April 20, 2024

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، الزام میڈیا وار کا حصہ، شیخ رشید

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، الزام میڈیا وار کا حصہ، شیخ رشید
August 12, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ، افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، اس کا الزام میڈیا وار کا حصہ ہے، پاکستان کو موردالزام نہ ٹھہرایا جائے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، اگر یہی رویہ جاری رہا تو ہمارے پاس فوٹیجز موجود ہیں، پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہئے۔

وزیرداخلہ بولے کہ، افغان مہاجرین اس طرف نہیں آرہے، ہمارے پاس 30 40 لاکھ پہلے موجود ہیں۔ کہا کہ، انڈیا اور این ڈی ایس نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، نوازشریف پاکستان آئیں اور قوم کو سچ بتائیں۔ شہباز شریف نے اپیل نہیں کی۔ مریم ای سی ایل پر ہیں کوئی درخواست نہیں دی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، پی ڈی ایم چو چو کا مربہ ہے، پی ڈی ایم کی میٹنگ انجمن ستائش باہمی تھی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین قبول نہیں تو یہ اگلے الیکشن میں بھی روئیں گے۔ کہا کہ، جو بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا، الیکشن وقت پر ہونگے.20 ماہ میں گھر جاتے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا، محرم کے جلوسوں کو ملک کو انتشار ڈالنا بین الاقوامی سازش ہے۔ لاہور، کراچی کوئٹہ کا بھی دورہ کروں گا۔ 14 اگست کو پہلی بار پروگرام منسوخ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا، جمعہ اور اتوار کی چھٹی کرنا مناسب نہیں، رالوپنڈی کے تاجروں کو یقین دلاتا ہوں مسئلہ حل کرلیں گے۔نور مقدم کی فرانزک رپورٹ مل گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ہولی فیملی اسپتال میں ایک نیے کووڈ وارڈ کا افتتاح کیا، 20 وینٹی لیٹر این سی او سی نے دئیے، 85 وینٹی لیٹر ہیں۔ ماں بچہ اسپتال اس سال فعال ہوجائے گا۔