Friday, April 19, 2024

ملک کو اور اوپر لے کر جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

ملک کو اور اوپر لے کر جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
August 11, 2021 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک کو اور اوپر لے کر جا رہے ہیں۔

بہاولپور میں ہیلتھ کارڈ اور کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی نہیں طاقتور کی بالادستی رہی، اصل جان کسان ہیں انہیں کھاد، بجلی اور کیڑے مار ادویات میں سبسڈی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرنٹ اکاؤنٹ کو حکومت کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا ، کہا مشین امپورٹ کرتے ہیں تو ڈالر بیرون ملک جاتے ہیں، ڈالر کی کمی کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  چین نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے اور سپرپاور بننے جارہا ہے ۔ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس سال ملک میں ریکارڈ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کسانوں میں ہیلتھ اور کسان کارڈز تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے نے لال سوہانرا پارک میں پودا لگایا۔