Tuesday, April 23, 2024

اپوزیشن جو جی چاہتا ہے کر لے ، عمران خان 5 سال پورے کریں گے ، شیخ رشید

اپوزیشن جو جی چاہتا ہے کر لے ، عمران خان 5 سال پورے کریں گے ، شیخ رشید
August 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے اپوزیشن جو جی چاہتا ہے کر لے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں اعزاداروں سے ہاتھ جوڑ کر ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ نو اور دس محرم کوچاروں صوبوں کا دورہ کرینگے ۔ اعزادار این سی او سی کےاحکامات پرعملدرآمد کریں ۔

سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الٹی بھی لٹک جائے تب بھی عمران خان اپنی مدت پوری کریںگے۔ پاکستان جلسے جلوسوں سے آگے جارہا ہے۔ بلاول بھٹو پیدائش سےعدم اعتماد پر چل رہے۔ اپوزیشن قانون میں رہتے ہوئے جو کرنا ہے کریں ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ۔ کورونا کے باعث تمام بارڈرز بند کر دیے ہیں۔ ہر کوئی کلاشن کوف کا مطالبہ کر رہا کسی کو بغیر میرٹ کے کلاشن کوف کا لائسنس نہیں ملے گا۔