Saturday, April 20, 2024

افغان وار لارڈز نے صدر اشرف غنی پر اعتماد کرنا چھوڑ کردیا، احمد ولی مسعود

افغان وار لارڈز نے صدر اشرف غنی پر اعتماد کرنا چھوڑ کردیا، احمد ولی مسعود
August 10, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) احمد ولی مسعود کہتے ہیں، کابل میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا، افغان وار لارڈز نے صدر اشرف غنی پر اعتماد کرنا چھوڑ کردیا ہے۔

احمد ولی مسعود نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں کہا، افغان فورسز، کمانڈوز اور ملیشیا طالبان کے سامنے بے بس ہیں، افغانستان کے شمالی علاقے تقریباً طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ طالبان چند ہفتے میں کابل پر بھی قابض ہو سکتے ہیں، کابل حکومت اور سیاست دان کرپٹ ہیں۔

اُنہوں نے کہا، افغان فورسز صدر اشرف غنی کے لئے لڑنا ہی نہیں چاہتی، وہ بغیر مزاحمت کئے طالبان کے آگے ہتھیار ڈال رہی ہیں۔ مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان نے تین اطراف سے حملہ کیا ہے اور وار لارڈز طالبان کی جانب سے فورسز سے لڑرہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، امریکی انخلاء کے بعد جب طالبان نے حملے شروع کئے تو افغان فوجیوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار تھی، طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ فوج تیار نہیں تھی۔