Thursday, March 28, 2024

راشد خان کی عالمی رہنماؤں سے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل

راشد خان کی عالمی رہنماؤں سے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے ٹاپ آل راؤنڈر راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے اپنے ملک کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل کردی۔

ملک کی صورتحال پر رنجیدہ افغان کرکٹر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، ملک میں افرا رتفری کا عالم ہے، ہزاروں معصوم شہید ہورہے ہیں، گھر اور املاک تباہ اور ہزاروں خاندان بے گھرہو چکے ہیں، خدارا ہمیں تنہا نہ چھوڑیں۔

راشد خان نے ٹویٹر پیغام میں مطالبہ کیا کہ افغانوں کا قتل عام اور انہیں تباہ کرنا بند کرو، ہم صرف امن چاہتے ہیں۔