Friday, March 29, 2024

فاشسٹ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کھل کر سامنے آگئی

فاشسٹ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کھل کر سامنے آگئی
August 10, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) فاشسٹ مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندو بے لگام ہوگئے، مسلمانوں کے خلاف نفرت کھل کر سامنے آگئی۔

مودی کے انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کردی۔ گائے ذبح کرنے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام، مسلمان خاندانوں پر آئے دن بے رحمانہ تشدد کے بعد اب ہندو انتہا پسند بھارتی پارلیمنٹ کے سامنے بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے لگے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے قریب بی جے پی رکن اشونی اپادھیائے کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی مسلم مخالف مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔

اشونی اپادھیائے نے یوٹرن لیتے ہوئے بیان دیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسے نعرے لگائے گئے ہیں۔

پولیس نے گزشتہ روز شام کے وقت کارروائی کی اور مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔ ٹی وی اداکار اور بی جے پی لیڈر گجیندر چوہان بھی احتجاج میں موجود تھے۔