Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی کراچی آمد اور ملاقاتوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ نہیں کیا گیا، ناصر شاہ

وزیراعظم کی کراچی آمد اور ملاقاتوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ نہیں کیا گیا، ناصر شاہ
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے، وزیر اعظم کی کراچی آمد اور ملاقاتوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

ناصر شاہ نے کہا، مراد علی شاہ تو بلاوے کا انتظار ہی کرتے رہے، عمران خان کراچی صرف چند گھنٹے کیلئے آتے ہیں، جس سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ہمیں بلائیں نہ بلائیں  کوئی فرق نہیں پڑتا نہ ہم بُرامانیں گے۔ وزیر اعظم نے جو اعلانات کرنے ہیں کریں،، ان پر عمل بھی کریں۔