Friday, April 26, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سے عثمان ڈار کی ملاقات ، روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سے عثمان ڈار کی ملاقات ، روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق
August 10, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور وسائل کی فراہمی کےلیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

عثمان ڈار نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔ کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وفاقی حکومت سرپرستی کرے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ملک بھر کی طرح وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔