Friday, April 26, 2024

سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی کئے گئے انٹر کے امتحانات کا آغاز

سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی کئے گئے انٹر کے امتحانات کا آغاز
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی کئے گئے انٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت بارہویں جماعت سائنس گروپ پری میڈیکل طلبا نے نباتیات کا امتحان دیا۔ سائنس جنرل گروپ کے طالب علموں نے معاشیات کا پرچہ حل کیا۔ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کےلئے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ طالبعلموں کو اپنے ساتھ صرف پین اور ایڈمٹ کارڈ  لانے کی اجازت دی گئی ۔ موبائل فون لانے پر مکمل پابندی تھی۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے کہا کہ رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جا رہے ہیں۔