Friday, April 19, 2024

سی ٹی ڈی کا نیو کاہان مری کیمپ میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا نیو کاہان مری کیمپ میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے نیو کاہان مری کیمپ میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سمیت دیگر فورسز کی مدد سے نواحی علاقے نیوکاہان میں کارروائی کی گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران کمپاونڈ میں موجود دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ سیکورٹی فورسز نے ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ شب مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دوکان پر دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل ،اقدام قتل ،دہشت ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں دو روز کے دوران بلوچستان اسمبلی کے قریب تنظیم چوک، سریا ب روڈ اور مشرقی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکوں میں دو پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے۔