Saturday, April 20, 2024

بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس ملکر پاکستان کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس ملکر پاکستان کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں، شیخ رشید
August 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں، بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس ملکر پاکستان کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

سوموار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا، اپوزیشن کو دشمنوں کی سازش ہی سمجھ نہیں آرہی، یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا، سی پیک میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، عمران خان کا طرز سیاست بہتر ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے طرز سیاست کا نہیں پتا۔ اُن کا کہنا تھا، محرم الحرام کے حوالے سے چاروں صوبوں سے بات کی ہے، محرم میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا، پاک افغان بارڈر فینسنگ 90 فیصد مکمل ہوگئی، چمن سرحد کی بند ش سے بہت سارا کام رکا ہوا ہے۔ چینی سفیر سے ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت مل گئی، گشت کا ایڈوانس سسٹم لانے جا رہے ہیں۔ پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کرنے لگے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ، سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا ایسا سرٹیفیکیٹ بنائیں گے جس میں کوئی شخص دوسری ویکسین لگا سکتا ہے۔ مزید کہا، سیکٹر ای الیون میں نالے کو سکیڑ نے پر سخت الیکشن لیا جائے گا۔