Friday, April 19, 2024

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا جمیکا میں پڑاؤ

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا جمیکا میں پڑاؤ
August 9, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے جمیکا پہنچ گیا۔

قومی ٹیم کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جمیکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں میں ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔