Thursday, March 28, 2024

افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ ، ایک جوان زخمی

افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ ، ایک جوان زخمی
August 8, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغانستان کے اندر سے دہشتگردوں نے  بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی ۔ دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پاکستان، افغانستان کو متواتر موثر سرحدی انتظام بارے کہتا چلا آیا ہے۔ پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔