Thursday, April 25, 2024

لاہور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
August 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے، دہشتگرد احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، سکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشتگردوں نے اہم شخصیات اور علماء کرام کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ اور دو ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے، حفیہ اطلاح پر چھاپہ مارا، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی فورس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔