Friday, April 19, 2024

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہا ہے، دفتر خارجہ

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہا ہے، دفتر خارجہ
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ، برطانوی وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا، پاکستان کے برطانوی کورونا ریڈ لسٹ سے نکلنے کی امید پیدا ہوگئی۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے ’’ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ‘‘

ترجمان نے مزید کہا، دوسری جانب امریکا نے سفری امور کا ازسرنو جائزہ لیا اور پاکستان کی چند درجہ ترقی ہوئی، پاکستان کیلئے سفری امور میں لیول تھری تک بہتری خوش آئند ہے۔