Thursday, April 18, 2024

فرانس میں کورونا پابندیوں، ارجنٹائن میں غربت اور بیروزگاری کیخلاف شہری سراپا احتجاج

فرانس میں کورونا پابندیوں، ارجنٹائن میں غربت اور بیروزگاری کیخلاف شہری سراپا احتجاج
August 8, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانس میں کورونا پابندیوں اور ارجنٹائن میں غربت اور بے روزگاری کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

فرانس میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہیلتھ پاس کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لیون شہر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

ادھر ارجنٹائن میں غربت اور بے روزگاری کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور معاشی نقصان کے ازالے کامطالبہ کیا ہے۔