Tuesday, March 19, 2024

او آئی سی انسانی حقوق کمیشن وفد کا ایل او سی کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ

او آئی سی انسانی حقوق کمیشن وفد کا ایل او سی کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ
August 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق چری کوٹ سیکٹر پہنچنے پر وفد کو سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو شہری آبادی کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ دشمن کی فائرنگ سے آبادی کے تحفظ کیلئے بنکرز کی تعمیر کے متعلق بتایا گیا۔

وفد نے بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کی، کہا دورے سے کنٹرول لائن پر صورتحال سمجھنے میں بہت مدد ملی۔