Tuesday, April 16, 2024

ارشد ندیم اولمپک میڈل تو نہ جیت سکے، عوام کے دل جیت لیے

ارشد ندیم اولمپک میڈل تو نہ جیت سکے، عوام کے دل جیت لیے
August 7, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ارشد ندیم اولمپک میڈل تو نہ جیت سکے، عوام کے دل جیت لیے، ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اتھلیٹ نے جیولین تھرو مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ 

مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا،،، پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کر کے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل مرحلے میں پانچویں پوزیشن پر رہے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 84.62 میٹر رہی اولمپکس میں میڈل تو نہ جیت سکے، لیکن پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، جیولین تھرو کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم سہولیات کے فقدان کے باوجود فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

فائنل مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

فائنل ایٹ مرحلے میں ارشد ندیم نے میڈلز جیتنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بھر پور محنت کے بعد ارشد ندیم 5 ویں پوزیشن پر رہے، ارشد ندیم کی بہترین تھرو 84.62 میٹر رہی۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، بھارتی ایتھلیٹ کی بہترین تھرو 87.58 میٹر رہی۔

چیک ریپبلکن ایتھلیٹس نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔