Friday, April 19, 2024

استور، وادی چن بلی شوداس میرملک میں دلکش نظارے سیاحوں کے منتظر

استور، وادی چن بلی شوداس میرملک میں دلکش نظارے سیاحوں کے منتظر
August 7, 2021 ویب ڈیسک

استور (92 نیوز) وادی چن بلی شوداس میرملک میں قدرت کے دلکش نظارے، گرتی آبشاریں، ندی نالے، جھیلیں، گلیشئرز سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

چن بلی شوداس کی یہ خوبصورت وادی روڈ کی ابتر حالت کی وجہ سے دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ تاریخی درہ شونٹر پاس کو جانے والی شاہراہ کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کا پہنچنا محال ہوگیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر واقع چن بلی کی رابطہ سڑک بحال کرے تاکہ اس حسین وادی تک سیاحوں کی رسائی آسان ہوسکے۔