Friday, March 29, 2024

آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور

آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور
August 6, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کو آزاد کشمیر میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری بھیجی تھی۔

کشمیر پریمیئر لیگ اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے گا، سکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔