Friday, March 29, 2024

روئیں، پیٹیں، چیخیں ماریں، نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر برطانیہ نہیں رہ سکتے، شہزاد اکبر

روئیں، پیٹیں، چیخیں ماریں، نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر برطانیہ نہیں رہ سکتے، شہزاد اکبر
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کہتے ہیں روئیں، پیٹیں، چیخیں ماریں، نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر برطانیہ نہیں رہ سکتے۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا، حقیقت یہی ہے کہ نواز شریف پاکستان کی تمام عدالتوں سے جھوٹا اور دھوکہ باز پایا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، اب برطانیہ نے بھی نواز شریف کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے وہ برطانیہ نہیں رہ سکتے۔