Saturday, April 20, 2024

حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے، مریم نواز

حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے، مریم نواز
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ، حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے۔

جمعہ کے روز مریم نواز نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، ویزا کے معاملے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے دار چھلانگیں مار رہے ہیں ، یہ اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ، جعلی حکومت کو معلوم ہے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہیں۔ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے،جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔