Thursday, March 28, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیرآب

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیرآب
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، جوہر ٹاون، گڑھی شاہو، علامہ اقبال ٹاون، گلبرگ ، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ ، مصری شاہ، حاجی کیمپ اور لکشمی چوک میں بادل کھل کر برسے۔ بارش کے بعد متعدد علاقوں میں سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک عملے کو واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر اوکاڑہ، کوٹ رادھا کشن اور صفدر آباد میں بھی بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شکرگڑھ ، نارروال اور ظفر ووال میں بھی ٹھڈی ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ رینالہ خورد، حجرہ شاہ مقیم میں برسنے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا وہیں نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔

سانگلہ ہل میں اس وقت متعدد دیہاتوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ فصلوں میں پانچ سے چھ فٹ تک پانی کھڑا ہے۔