Friday, March 29, 2024

قصور، بچی سے اجتماعی زیادتی کے 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

قصور، بچی سے اجتماعی زیادتی کے 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی
August 5, 2021 ویب ڈیسک Urdu Version

قصور (92 نیوز) زینب کیس کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ، قصور میں بچی سے اجتماعی زیادتی کے 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی۔

چودہ سالہ مبینہ کو دو ہزار انیس میں چار اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے تنیوں مجرموں شمعون مسیح، جاوید عرف کالو اور ہارون مسیح کو جرمانہ و معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے زیادتی کیس میں ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔