Tuesday, April 23, 2024

سربراہ پاک بحریہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا

سربراہ پاک بحریہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا
August 5, 2021 ویب ڈیسک Urdu Version

اسلام آباد (92 نیوز) امیرالبحر ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ تفویض کی پروقار تقریب کا انعقاد متحدہ امارات کے سفارتخانے میں کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ کو یہ تمغہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے، ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی یہ میڈل حاصل کرنے والے پہلے نیول چیف ہیں۔