Friday, March 29, 2024

کابینہ اجلاس کی خبریں لیک ہونے پر وزیراعظم آفس میں تشویش

کابینہ اجلاس کی خبریں لیک ہونے پر وزیراعظم آفس میں تشویش
August 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ اجلاس کی خبریں لیک ہونے پر وزیراعظم آفس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

حکومت نے کابینہ دستاویزات کی میڈیا کو لیک ہونے کا نوٹس لے لیا نئے آٹومیٹڈ نظام کے باوجود دستاویزات کی میڈیا کو لیک ہونے کی نشاندہی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کو کابینہ دستاویزات اور کارروائی کی رازداری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ رولز آف بزنس 1973 کے تحت کابینہ دستاویزات کو "خفیہ " قرار دیا گیا۔

کابینہ ارکان اور سیکریٹریز کو خصوصی ٹیبلیٹس فراہم کئے گئے، ان کو لاک اور مخصوص پاسورڈ کو پوشیدہ رکھے جانے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ کی کارروائی کو اپریل 2021 میں الیکٹرانک نظام پر منتقل کیا گیا تھا۔