Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے ، آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے ، آرمی چیف
August 5, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا بھارتی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرہ جاری ہے۔ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ  کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا قیام امن ممکن نہیں۔