Saturday, April 20, 2024

ٹوکیو اولمپکس ، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیو اولمپکس ، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
August 4, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ میڈل جیتنے کی امیدیں روشن کر دیں۔ ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوالیفائنگ مرحلے  میں ارشد ندیم نے 85.16 میٹر دور نیزہ  پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے عمدہ کارکر دگی کی بنیاد پر  اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے کے بعد کوچ کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قوم سے ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ میرے لیے مزید دعا کریں اور اچھا پرفارم کر کے پاکستان کے لیے میڈل حاصل کروں گا۔

ٹوکیو اولمپکس میں جویلین تھرو کے فائنل  میں ارشد ندیم سات اگست کو ان ایکشن ہوں گے۔