Friday, April 26, 2024

سندھ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، بڑے تجارتی مراکز اور دکانیں بند، ویکسی نیشن سنٹرز پر رش

سندھ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، بڑے تجارتی مراکز اور دکانیں بند، ویکسی نیشن سنٹرز پر رش
August 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، بڑے تجارتی مراکز اور گلی محلوں کی دکانیں بند پڑیں ہیں۔ کراچی میں ویکسی نیشن سنٹرز پر لوگوں کا رش ہے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے اور ہفتے کے پہلے دن کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں، گلی محلوں کی بھی چھوٹی بڑی دکانیں بند ہیں۔ بیشترسرکاری دفاتربھی بند ہیں، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے۔ بیکری، دودھ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورکھلے ہیں۔

پولیس نے آج شہر کی سڑکوں پر ناکے نہیں لگائے اور نہ ہی آج شہریوں سے ویکسنیشن سرٹیفکٹ چیک کئے جا رہے ہیں۔

لاک ڈاون کے پہلے دن ناکے لگانے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آئی تھیں۔

کراچی میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صنعتکار ایسوسی ایشن کے دفتر میں ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کردیا، بولے عوام ایس او پیز پر عمل کرکے ہی عالمی وباء سے بچ سکتے ہیں۔